بیروت میں پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات جاری

ہاٹ لائن نیوز : حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر پاکستانیوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ بیروت میں پاکستانی سفارتخانے نے ہدایات جاری کر دیں۔
کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ہدایات کے مطابق لبنان میں رہنے والے یا لبنان جانے والے پاکستانی انتہائی احتیاط برتیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان میں سینکڑوں پاکستانی کارکن این جی اوز سے وابستہ ہیں، لبنان میں پاکستانی طلباء کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، سفارت خانہ پاکستانیوں سے مسلسل رابطے میں ہے، ہنگامی صورت حال میں سفارتخانے سے رابطہ کیا جائے۔









