
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں گھر میں گھس کر بہن کو قتل کرنے والے بھائی مراد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفتیشی ٹیم نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والے بے رحم بھائی کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی شناخت مراد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق ملزم مراد سعید بسم اللہ چوک مواچھ گوٹھ میں اپنی بہن کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔
اظہر جاوید نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا بہنوئی عنایت شاہ بھی زخمی ہوا، عدالت نے ملزم کو بھی مفرور قرار دے دیا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ موچکو میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم سے قتل کا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔









