بہادر خاتون نے 18 فٹ لمبے کنگ کوبرا کو پکڑ لیا

0
159
بہادر خاتون نے 18 فٹ لمبے کنگ کوبرا کو پکڑ لیا

بہادر خاتون نے 18 فٹ لمبے کنگ کوبرا کو پکڑ لیا

بھارتی ریاست کیرالا میں محکمہ جنگلات کی افسر ڈاکٹر روشنی نے اٹھارہ فٹ لمبے خطرناک کنگ کوبرا کو پکڑ کر سب کو حیران کر دیا، یہ واقعہ آنچومرتھوموٹ میں پیش آیا جدھر یہ سانپ چشمے میں تیرتا ہوا پایا گیا، وہ خاتون آفیسر انتہائی پرسکون انداز میں چھڑی اور مخصوص بیگ کی مدد سے سانپ کو قابو کر رہی ہیں۔

محنت اور خطرناک صورتحال کے باوجود، انہوں نے کنگ کوبرا کو بیگ میں ڈال دیا، ان کی اس بہادری پر محکمہ جنگلات، سوشل میڈیا اور مقامی افراد کی طرف سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، ڈاکٹر روشنی 8 سال سے محکمہ جنگلات سے وابستہ ہیں اور اب تک 8 سو سے زیادہ سانپوں کو کامیابی سے پکڑ چکی ہیں۔

Leave a reply