بھارت کی طرف سے جے ایف سولہ اور جے ایف سترہ طیارے گرانا جھوٹ ہے

0
160
بھارت کی طرف سے جے ایف سولہ اور جے ایف سترہ طیارے گرانا جھوٹ ہے

بھارت کی طرف سے جے ایف سولہ اور جے ایف سترہ طیارے گرانا جھوٹ ہے

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے ایف سولہ اور جے ایف سترہ لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کیے جا رہے ہیں، ایسی من گھڑت اور جھوٹی کہانیاں آپ کو کہیں بھی نہیں ملیں گی، ایسے جھوٹے دعوے انڈیا کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد انڈیا مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہوا ہے، اِسی گھبراہٹ میں انڈیا اب پٹھان کوٹ، راجستھان اور مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں ڈرامہ رچا کر پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہ رہا ہے۔

Leave a reply