بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا یا اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا

0
58

امریکہ کے وزیر تجارت باورڈ لوٹنک نے کہا ہے کہ آئندہ ایک سے دو ماہ کے دوران بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا اور امریکی صدر سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

بلومبرگ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں لوٹنک نے کہا کہ اُن کے خیال میں بھارت جلد ہی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کرے گا، تاہم یہ صدر پر منحصر ہوگا کہ وہ بھارت سے کیسے ڈیل کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پر عائد 25 فیصد اضافی ٹیرف ختم کرنے کے لیے تین شرائط رکھی گئی ہیں:

1. روس سے تیل کی خریداری بند کرنا،

2. برکس اتحاد سے علیحدگی،

3. امریکہ کی مکمل حمایت۔

وزیر تجارت نے واضح کیا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امریکی ڈالر اور واشنگٹن کی پالیسیوں کی حمایت کرے یا پھر اضافی تجارتی پابندیاں برداشت کرے۔

Leave a reply