بھارت نے اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑی مار لی

0
216
بھارت نے اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑی مار لی

بھارت نے اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑی مار لی

جنگی جنون میں پاگل بھارت نے اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑی مار لی، پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ائیرلائنز کی بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت میں خلل پڑا ہے، پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے اور انڈیا گو، ائیرانڈیا، اسپائس جیٹ اور دیگر ائیرلائنز کی پروازوں کو ہنگامی صورتحال کا بھی سامنا ہے، فلائٹ ٹائم میں 2 سے 4 گھنٹے کا اضافہ ہوا ہے، بھارتی میڈیا چینلز کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کو یومیہ لاکھوں ڈالرزکا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئر لائنز کو امریکا، یورپ، مڈل ایسٹ اور سینٹرل ایشیا کی پروازوں میں روزانہ کروڑوں روپے اضافی برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، بھارت کی روزانہ 70 سے 100 پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے ہو کر گزر رہی تھیں۔

Leave a reply