بھارت ناکام، 300 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

0
170
بھارت ناکام، 300 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بھارت ناکام، 300 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بھارت کی طرف سے کشیدگی کے باوجود تین سو سکھ یاتری کرتار پور راہداری سے پاکستان پہنچ گئے جہاں پر ان کا شاندار استقبال ہوا، سکھ یاتریوں نے کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کیں اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی، سکھ یاتریوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ انہیں پاکستان نہ جانے کے لئے ڈرایا گیا تھا کہ وہاں جانا خطرناک ہو گا، پاکستان ایک پرامن اورمحبت کرنے والا ملک ہے۔

سکھ یاتریوں نے مزید کہا کہ پاکستان آ کر دل خوش ہو گیا ہے، انہوں نے بھارتی میڈیا پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان خوف و ہراس پھیلاتا ہے اور عوام کو حقائق سے بے خبر رکھتا ہے، پاکستان نے بھارت کے اقدامات کے باوجود یاتریوں کو ویزہ سے استثنیٰ دے کر بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا تھا، اس وقت کرتار پور راہداری امن کا راستہ بنی ہوئی ہے۔

Leave a reply