بھارت میں ہندومسلم فسادات شروع 30 گرفتار

0
152
بھارت میں ہندومسلم فسادات شروع 30 گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں بہرائچ میں اس وقت ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے جب درگا مورتی وسرجن جلوس کے دوران موسیقی بجانے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی اور مشتعل ہجوم نے کئی گاڑیوں کو آگ لگانا شروع کردی جسکے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔

اس واقعے میں کم از کم 30 افراد کو بھرائچ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کو گھروں، دکانوں سے جلوس پر فائرنگ کے شواہد ملے جس کے بعد انہوں نے سلمان نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔

Leave a reply