
ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں نہیں کھیلے گا۔ بی سی بی کے حکام نے آئی سی سی کے وفد کے ساتھ ملاقات میں اپنا موقف پیش کیا اور میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بنگلادیشی ٹیم کے بھارت نہ جانے کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان موجود سیاسی کشیدگی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی سی سی بنگلادیش کو گروپ اے یا بی میں شامل کر کے معاملے کا حل نکال سکتی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے چند دنوں میں اس درخواست پر حتمی فیصلہ متوقع ہے۔









