بھارت میں دانتوں والے منفرد بچے کی پیدائش

نئی دہلی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور میں دانتوں کے ساتھ ایک انوکھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
پیدائش کے بعد جیسے ہی بچے نے رونا شروع کیا تو ہسپتال کا عملہ اس کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ کیونکہ اسکے دو دانت پیدائش سے پہلے ہی نکل چکے تھے۔
بچے کے دانت دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا آپریشن کرنا پڑے گا۔ بچے کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر لے جایا گیااورسرجری کے ذریعے نومولود بچے کے دونوں دانت نکال دیے گئے۔









