بھارت میں جدید اے آئی ایجنٹس کی آمد، کسٹمر سروسز کے شعبے میں انقلاب متوقع

0
100
بھارت میں جدید اے آئی ایجنٹس کی آمد، کسٹمر سروسز کے شعبے میں انقلاب متوقع

بھارت کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسے خودکار اے آئی ایجنٹس بنانے پر کام شروع کر دیا ہے جو انسانوں کی طرح بات چیت کر سکتے ہیں۔ یہ اے آئی سسٹمز صارفین کے سوالات کا فوری اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے کسٹمر سروس کے شعبے میں بڑی تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔

“لائم چیٹ” نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا تیار کردہ نظام کسٹمر سروس کے عملے کی ضرورت کو نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے۔ کمپنی کا اندازہ ہے کہ ان کے اے آئی ایجنٹس 10 ہزار ماہانہ سوالات سنبھالنے کے لیے درکار عملے کی تعداد میں تقریباً 80 فیصد تک کمی لا سکتے ہیں۔

اے آئی ایجنٹس دراصل وہ خودکار پروگرامز ہوتے ہیں جو زبان کو سمجھنے اور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مشین لرننگ اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہیں، تاکہ صارف کو ایک انسان کی مانند بات چیت کا تجربہ حاصل ہو۔

دنیا بھر میں کسٹمر سروسز کے شعبے میں اے آئی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ یہ سسٹمز کم لاگت، زیادہ رفتار، 24 گھنٹے دستیابی اور کم غلطیوں کی وجہ سے کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ تاہم، ان تبدیلیوں سے انسانی ملازمین کو نئی مہارتیں سیکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، کیونکہ روایتی انداز کی نوکریاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اے آئی چیٹ بوٹس تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، لیکن کچھ ایسے مسائل اب بھی موجود ہیں جن کا حل صرف انسانی عملہ ہی فراہم کر سکتا ہے،

Leave a reply