بھارت میں ایل او سی کے قریب کے گاؤں خالی ہونے لگے

0
161
بھارت میں ایل او سی کے قریب کے گاؤں خالی ہونے لگے

بھارت میں ایل او سی کے قریب کے گاؤں خالی ہونے لگے

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی طرف سے پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری، بھارتی فوج نے سامبا کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لیے ہیں ، اٹاری سیکٹر میں بھی بھارت نے گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیئے تھے۔

بھارت نے عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینل بلاک کروا دیے ہیں، بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے تنگ ہے، بغیر ثبوت کے جنگ شروع کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی علامت ہے۔

Leave a reply