بھارت مخالف سکھ رہنما کی وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد

0
134
بھارت مخالف سکھ رہنما کی وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد

ہاٹ لائن نیوز : بھارت مخالف سکھ رہنما گروپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کے انتخاب کو ایک اہم کامیابی قرار دیا۔

خط میں سکھس فار جسٹس کے سکھوں کے حقوق کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے اور انسانی حقوق کے ایجنڈے کے حصے کے طور پر ان کے مقصد کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے تئیں اس کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے خط میں کہا کہ پاکستان کی کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو سلامتی اور عالمی تعاون کے لیے اسکے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

گروپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کا حالیہ بیان جس میں آپ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے وہ بروقت اور قابل تحسین ہے۔

خالصتان تحریک کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں موقف خالصتان کے لیے سکھوں کی جمہوری جدوجہد کی حمایت کے لیے مثال بن سکتا ہے۔ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت عالمی برادری کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ مظلوم اقوام کی آزادی اور انصاف کی جدوجہد کی اخلاقی اور قانونی اہمیت کو تسلیم کرے۔

گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے لیے سکھوں کی جدوجہد کی حمایت کرنے پر غور کر کے پاکستان کی قیادت سلامتی کونسل میں اہم قراردادوں کی منظوری کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خط اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آزادی کی تنظیم “سکھس فار جسٹس” پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو بہتر بنانے کی اہمیت اور عالمی مسائل پر اس کے اثرات کو سمجھتی ہے۔

Leave a reply