
بھارت سے 3 اہم نکات پر بات ہو گی
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان مذاکرات ہوئے تو 4 اہم نکات پر بات چیت ہو گی، انہوں نے کہا کہ انڈیا سے پانی، کشمیر اور دہشتگردی کے بارے میں بات چیت ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے انڈیا اور پاکستان کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔
وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کر کے ایک اہم پیشرفت کی ہے اور انہوں کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بھی زیر غور آنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہوا ہے اور کتنی ظلم کی بات ہے کہ دہشت گردی کے شکار پاکستان پر الزام لگا کر حملہ کیا گیا ہے۔









