بھارت: سرکاری اسپتال میں 65 سالہ خاتون کی عصمت دری

0
157
بھارت: سرکاری اسپتال میں 65 سالہ خاتون کی عصمت دری

ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے سرکاری اسپتال کی حدود میں 65 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع چھکا بالاپور کے سرکاری اسپتال میں 25 سالہ شخص نے 65 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ معمر خاتون گاؤں سے علاج کے لیے اسپتال آئی تھی لیکن وقت زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نہیں مل سکے۔ خاتون نے رات ہسپتال میں گزارنے کا فیصلہ کیا۔

اطلاعات یمطابق 25 سالہ ملزم نے رات 2 بجے سوئی ہوئی خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کی چیخ و پکار پر وہاں موجود افراد نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بچایا اور ملزم کو پکڑ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a reply