پاک بھارت جوہری جنگ کے نتائج کیا ہوں گے ؟

0
232
پاک بھارت جوہری جنگ کے نتائج کیا ہوں گے ؟

پاک بھارت جوہری جنگ کے نتائج کیا ہوں گے ؟

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ صرف ان 2 ممالک کے درمیان رہے گی، تو سائنس دانوں کی نئی تحقیق آپ کی سوچ بدل سکتی ہے، پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں ایک سائنسی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنوبی ایشیا ء میں جوہری جنگ چھڑی تو نہ صرف یہ کہ دونوں ممالک کو نا قابل تصور تباہی کا سامنا کرنا ہو گا بلکہ پوری دنیا کو شدید ماحولیاتی، غذائی اور زرعی بحران کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اس سائنسی تحقیق کے مطابق اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان جوہری حملوں کا تبادلہ ہوا تو تقریباً سولہ سے چھتیس ٹیراگرام (ملین ٹن)سیاہ کاربن فضا ء کی بالائی سطح میں داخل ہو گا، کاربن کے یہ ذرات سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے سے روکیں گے، جس سے ساری دنیا ایک نئی موسمی آفت سے نبرد آزما ہو گی، جسے ایٹمی سردی کہا جاتا ہے، اس سے زمین کے درجہ حرارت میں شدید کمی ہو گی، بارشوں کے نظام میں بیگاڑ آئے گا، اور فصلوں کی پیداوار میں کمی آ جائے گی، تحقیق کا کہنا ہے کہ اس جوہری جنگ کے صرف ابتدائی کچھ سالوں میں گندم، چاول، مکئی اور سویا بین جیسی اہم اجناس کی عالمی پیداوار میں اوسطاً گیارہ فیصد تک کم ہو جائے گی، اس میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک روس، یورپ، امریکہ اور چین ہوں گے جن کو دنیا کے غذائی مراکز کہا جاتا ہے۔

Leave a reply