بھارت : بنگلہ دیش کےسفارتی مشن پرحملہ

0
235
بھارت : بنگلہ دیش کےسفارتی مشن پرحملہ

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست تری پورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں پیر کو نامعلوم حملہ آوروں نے بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملہ کیا۔ شرپسندوں نے نعرے لگائے اور توڑ پھوڑ بھی کی۔

اگرتلہ میں بنگلہ دیشی اسسٹنٹ ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر انتہا پسند ہندوؤں نے احتجاج کیا۔ یہ لوگ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونیوالے نام نہاد مظالم کی بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم کے بہت خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔

احتجاجی مظاہرے میں پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہونیکی کوشش کی اور جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔

Leave a reply