بھارت ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعرہ سےگونج اٹھا

0
201
بھارت ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعرہ سےگونج اٹھا

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں ایک شہری کے گھر سے پاکستان زندہ باد کے نعرے کی موجودگی کی خبر شہر بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

دہلی کے علاقے اونتیکا میں ایک گھر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، یہ ویڈیو ایک مقامی رہائشی نے بنائی ہے۔

ویڈیو میں شہری نے مخصوص علاقے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس گھر پر ‘پاکستان زندہ باد’ لکھا ہوا ہے۔ جبکہ اسی دوران شہری کیجانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس عمارت میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز لگے ہوئے ہیں۔ جبکہ مقامی شہری مزید لوگوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا جہاں گھر کی ایک دیوار پر ایک پوسٹر آویزاں تھا جس پر ‘پاکستان زندہ باد’ کا پوسٹر تھا۔

شہری پر الزام لگاتے ہوئے کہا گیا کہ یہ گھر ایک دہشت گرد تنظیم کا ہے، جو بھارت کے خلاف کام کر رہی ہے۔ شہری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ گھر میں اور بھی کئی پوسٹر لگے ہوئے ہیں۔ جب شہری اور دیگر لوگ ایک کمرے میں داخل ہوئے جہاں اندھیرا راج تھا، وہاں ایک بوڑھا شخص نشے کی حالت میں تھا۔

کمرے میں اتنا اندھیرا تھا کہ موبائل فون کی ٹارچ سے ہی معمر شخص کو دیکھنا ممکن تھا۔ بوڑھے سے سوالات پوچھے گئے اور ساتھ ہی اسے کہنا پڑا کہ ‘اگر تم پاکستان جانا چاہتے ہو تو پاکستان جاؤ’۔

جس پر بوڑھے نے کہا کہ ایک وقت میں ایک ہی آدمی پوچھے، میں اس طرح سب کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتا۔ ساتھ ہی ایک سوال کے جواب میں بوڑھے کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان سے پیار ہے۔

دوسری جانب اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے دہلی پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص ذہنی طور پر بیمار ہے۔

Leave a reply