بھارت: اسپتال میں آگ لگنے سے 10 مریض جاں بحق

بھارت کے اوڈیسہ میں ایک اسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 مریض ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے مطابق یہ حادثہ ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال میں پیر کی صبح پیش آیا، جہاں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں 23 مریض زیر علاج تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ ہے، تاہم اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔









