بھارتی کرکٹر کےہاں بیٹےکی پیدائش

0
137
بھارتی کرکٹر کےہاں بیٹےکی پیدائش

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ہندوستانی آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے 24 دسمبر کو اپنی اہلیہ کیساتھ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ انکے ہاں 19 دسمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اکشر اور انکی اہلیہ نے انسٹاگرام پر نومولود کی ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی جس میں اسنے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی خصوصی جرسی پہن رکھی تھی۔

جوڑے نے تصویر کیساتھ ایک پیغام پوسٹ کیا اور کہا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ‘ہکش پٹیل’ رکھا ہے۔ واضح رہے کہ اکشر پٹیل کی شادی جنوری 2023 میں ہوئی تھی۔

Leave a reply