
ہاٹ لائن نیوز : کامیڈین سنیل پال کی اہلیہ سریتا نےتصدیق کی ہےکہ انکے شوہرکو اغوا کیا گیا تھا اور وہ محفوظ اور گھرواپس آچکے ہیں۔
سریتانے منگل کو سب کو حیران کر دیا جب اسنے کہا کہ اس کا شوہر لاپتہ ہے۔ تاہم اس خبر کے وائرل ہونیکے بعد ایک اور اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ سنیل نے خود اپنی اہلیہ سے رابطہ کیا ہے اور اب وہ جلد گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔
سنیل کی اہلیہ نےکہاہےکہ سنیل گھر واپس آ گیا ہے اور اس نے اغوا کاروں کے بارے میں پولیس کو بیان دیا ہے۔ پولیس ہماری بھرپور مدد کر رہی ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے۔ پولیس کی اجازت کے بعد ہم باقی تفصیلات اپنے خیر خواہوں کے ساتھ شیئر کرینگے۔









