بھارتی نیول چیف کی پریشانیاں بڑھ گئیں

ہاٹ لائن نیوز : پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں اضافے نے بھارتی بحریہ کو حیران اور پریشان کر دیا ہے، 50 پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کا سوچ کر بھارتی نیول چیف کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیاہے۔
بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے دعویٰ کیا کہ پاک بحریہ چین کے تعاون سے حیرت انگیز ترقی کر رہی ہے۔
پاک چین دوستی کیساتھ ساتھ پاکستان کے تعلقات بھی بھارت کو ہلانے لگے، بھارتی نیول چیف پاک بحریہ کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی تعریف کرتے رہے۔
پاک بحریہ کے بیڑے میں 8 ہینگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا سوچ کر ہی بھارتی بحریہ کی نیندیں اڑنا شروع ہوگئیں۔









