
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی کامیڈین اور مقبول رئیلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے دہلی گئے تھے تاہم دھمکیاں ملنے پر انہیں دہلی سے ممبئی واپس آنا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کیمطابق منور فاروقی انٹرٹینرز کرکٹ لیگ کے لیے دہلی گئے ہوئے تھے۔ جہاں انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں۔ جس کے بعد وہ ممبئی چلے گئے۔
بھارتی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیوں کی اطلاع ہفتے کی رات ملی تھی۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اسٹیڈیم میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی تھی، جہاں دو مقامی ٹیموں ہریانوی ہنٹرز اور ممبئی ڈسپیٹرز کے درمیان میچ ہونا تھا۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔









