بھارتی فوج کشمیر میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے

بھارتی فوج کشمیر میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اجتماعی سزا سے کشمیری لوگ آپ سے متنفر ہوں گے، کسی ایک فرد کی سزا اس کے سارے خاندان کو نہیں دی جا سکتی۔
دوسری طرف کشمیری میڈیا کے مطابق اتوار کو بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 4 گھروں کو مسمار کردیا، پچھلے تین دن میں شوپیاں، کلگام، پلوامہ، اننت ناگ، بندی پوری اور کپواڑا میں دس گھر گرائے گئے، گھروں کو زیادہ تر بارودی مواد سے تباہ کیا گیا ہے۔









