بھارتی شاعرہ نے فلسطینی بچوں کے حق میں آواز اٹھادی

ہاٹ لائن نیوز : معروف بھارتی شاعرہ نے اسرائیلی بربریت کیخلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
بھارتی شاعرہ جیسنتا کارکیتا نے غزہ میں بچوں کے قتل عام پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکی ادارے سے ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔
شاعرہ جیسنتھا کارکیتا کو بچوں کے لیے ان کے شعری مجموعے ‘جرہل’ کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایک ہندوستانی غیر سرکاری تنظیم نے ‘روم ٹو ریڈ ینگ مصنف ایوارڈ 2024’ کے لیے منتخب کیا تھا۔
جیسنتانے غزہ جنگ میں شامل اسلحہ ساز کمپنیوں کے ساتھ یوایس ایڈ کے تعلقات کی بنیاد پر ایوارڈ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جب انہی ہتھیاروں سے بچوں کی دنیا تباہ ہو رہی ہے تو اسلحے اور بچوں کی دیکھ بھال کا کاروبار ایک ساتھ کیسے چل سکتا ہے۔









