بھارتی سینئر اداکارمتھن چکرورتی کی جیب کٹ گئی

0
197
بھارتی سینئر اداکارمتھن چکرورتی کی جیب کٹ گئی

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں ایک ریلی کے دوران بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کی جیب کاٹ دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی گزشتہ روز جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد میں بی جے پی امیدوار کے لیے منعقدہ ریلی میں شریک تھے کہ اس دوران ایک جیب کترے نے ان کا پرس چرا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تاہم بدقسمتی سے سٹیج پر جاتے ہوئے متھن چکرورتی کا پرس چوری ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرس چوری ہونے کے بعد متھن چکرورتی بھی مایوس ہو گئے اور وقت سے پہلے ہی ریلی چھوڑ کر چلے گئے۔

Leave a reply