
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز شیکھر دھون نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنا راحت کی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے۔
شیکھر دھون کا کہنا تھا کہ میں بی سی سی آئی کا شکر گزار ہوں اور کہا کہ مجھے موقع دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا بے حد مشکور ہوں، میں خود سے کہتا ہوں کہ دکھی نہ ہوں کہ میں دوبارہ بھارت کے لیے نہیں کھیلوں گا۔









