بھارتی بلے باز شریاس ائیر صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر منتقل

0
121
بھارتی بلے باز شریاس ائیر صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر منتقل

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں زخمی ہونے والے بھارتی بلے باز شریاس ائیر کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کو سڈنی میں میچ کے دوران پیٹ اور پسلیوں میں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ائیر کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تاہم وہ مکمل فٹنس حاصل کرنے تک سڈنی ہی میں قیام کریں گے۔

ائیر کی انجری 25 اکتوبر کو پیش آئی تھی اور انہیں کچھ وقت کے لیے آئی سی یو میں بھی رکھا گیا تھا۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شریاس ائیر کی فٹنس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Leave a reply