بھارتی بحریہ کوبڑادھچکالگ گیا

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی بحریہ کے زیر استعمال ایم بی کیو 9 ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ نے امریکا سے ایم کیو 9 بی ڈرون لیز پر حاصل کیا تھا جو مبینہ طور پر فنی خرابی کے باعث خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہوا۔
گر کر تباہ ہونیوالا ڈرون بحر ہند کے وسیع علاقے میں انٹیلی جنس اور جاسوسی کیلیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کو تامل ناڈو میں بھارتی بحریہ کے اڈے سے کنٹرول کیا گیا۔
ڈرون کی تباہی نے ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا ہندوستانی فوج کی پیشہ ورانہ اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔









