بھارتی اپنے ہی ملک میں توڑ پھوڑ کرنے لگے

بھارتی اپنے ہی ملک میں توڑ پھوڑ کرنے لگے
ستر سال سے انڈیا میں قائم مشہور و معروف کراچی بیکری پر صرف نام کی بنیاد پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے، اس مرتبہ آندھرا پردیش کی مشہور شہر وشاکھا پٹنم میں موجود بیکری نشانہ بنی، جہاں پر بھارتی انتہاپسندوں نے مظاہرہ کیا ہے، نعرے لگائے، اور توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔
احتجاج کی قیادت کرنے والے جے۔ جے۔ ایس کے مقامی رہنما کا مطالبہ تھا کہ “یہ نام بدل دو، ہمیں پاکستان کا ذکر انڈیا میں نہیں چاہیے”، بیکری مینیجر نے کہا ہے کہ “لوگ سمجھتے تھے کہ ہم پاکستانی ہیں، لیکن ہم بھارتی ہیں، ہم نے انڈین پرچم بھی لہرایا تاکہ وہ ہم سے مطمئن ہوں، پولیس آئی تو تب حالات قابو میں آئے۔









