بھارتی الزامات کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور

0
224
بھارتی الزامات کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور

بھارتی الزامات کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور

سینیٹ میں بھارت کے الزامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے، جس میں بھارت کے تمام تر الزامات کو مسترد کیا گیا ہے، چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی جبکہ ایوان میں معمول کی کاروائی معطل رہی، نائب وزیر اعظم نے بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد پیش کی، قرارداد میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی من گھڑت مہم، جھوٹے پروپیگنڈے کی سینیٹ نے مذمت کی ہے اور بھارت کا معاہدہ معطل کرنا جنگی اقدام کے مترادف قرار دیا گیا ہے، پاکستان ہر قسم کی بھارتی جنون کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستانی قوم خود مختاری، سلامتی اور امن کی حامی ہے، اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ یہ بات جان لے کہ ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔

Leave a reply