بھارتی اقدام کا بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نےپانسہ پلٹ دیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی، دوسری جانب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا۔
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے حسینہ واجد کے وارنٹ جاری کر دیے جسکے بعد بھارت نے سزا کے خوف سے حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کر دی۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی منسوخی کے بعد ویزا کا مسئلہ ختم ہو گیا ہے۔









