بھارتی اداکارہ اغوا اور تشدد کے کیس میں نامزد

0
167
بھارتی اداکارہ اغوا اور تشدد کے کیس میں نامزد

کیرالہ کے شہر کوچی میں ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغوا اور مبینہ تشدد کے واقعے میں ملیالم فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ لکشمی مینن کا نام سامنے آیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ایک بار میں پیش آیا جہاں اداکارہ کے جاننے والوں اور متاثرہ فرد کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اطلاعات کے مطابق، متاثرہ نوجوان کو بعد ازاں راستے میں روکا گیا اور اسے زبردستی ایک دوسری گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا، جہاں اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے اب تک اس کیس میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں اداکارہ کا قریبی ساتھی بھی شامل ہے۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جن کی وجہ سے یہ معاملہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a reply