بھائیوں کی لڑائی نے4افرادکی جان لےلی

ہاٹ لائن نیوز : خیبر پختوننہوا شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیرو کاہنا میں گھریلو تنازعہ میں بھائیوں کے مابین فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور دوزخمی ہوگئے ، جن میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں اور ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں کومفتی محمود اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعدورثاکے حوالے کردیا جائیگا۔









