بڑے شہروں سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر

0
223
بڑے شہروں سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر

ہاٹ لائن نیوز : کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونیکی اطلاعات ہیں۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، گلشن،کارساز کے کئی مقامات پر انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔ کوئٹہ میں انٹرنیٹ صارفین نے حکام سے سروس کو مکمل طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پشاور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر ہے۔ پشاور میں صارفین کا کہنا ہے کہ وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیوز اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسائل آرہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث آن لائن کام کرنیوالے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Leave a reply