بڑے بھائی کی گاڑی کی ٹکر سے چھوٹا بھائی جاں بحق

0
189
بڑے بھائی کی گاڑی کی ٹکر سے چھوٹا بھائی جاں بحق

بڑے بھائی کی گاڑی کی ٹکر سے چھوٹا بھائی جاں بحق

سعودی عرب کی حفر الباطن کمشنری میں خوفناک حادثے کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 شدید زخمی ہوا، سعودیہ میڈیا کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والا دوسری سمت سے آنے والی جس گاڑی سے ٹکرایا تھا اس میں اس کا چھوٹا بھائی اپنے 3 دوستوں کے ساتھ موجود تھا جو موقع پر دم ہی توڑ گئے۔

حادثہ کا باعث بننے والی اور دوسری گاڑی چلانے والا دونوں بھائی تھے، حادثہ میں چھوٹا بھائی دوستوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ بڑا بھائی شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ حادثے کی آواز کسی بم دھماکے سے کم نہیں تھی، حادثے کے بعد گاڑیوں سے دھواں نکلنے لگا اور گاڑی کے شیشے دور تک بکھر گئے۔

Leave a reply