بڑا سیارچہ زمین سے ٹکرانے کوتیار ،کئی ممالک کو وارننگ

ہاٹ لائن نیوز : ناسا کیمطابق ، 22 دسمبر 2032 کو زمین پر تیزی سے بڑھتا ہوا سیارچہ ممکنہ طور پر زمین کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ تصادم کے امکانات 2.1 فیصد ہیں ، جبکہ 97.9 فیصد زمین کے قریب سے گزرنے کا امکان ہے۔ تاہم ، اگر یہ زمین سے ٹکرا گیا تو ، اسکا جنوبی امریکہ ، جنوبی ایشیاء اور افریقہ کے متعدد ممالک پر سنگین اثر پڑ سکتا ہے۔
خطرے میں مبتلا ممکنہ ممالک میں وینزویلا ، کولمبیا اور ایکواڈور ، ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش ایتھوپیا ، سوڈان اور نائیجیریا شامل ہیں ۔
اگر سیارچہ زمین سے ٹکرا گیا توزمین کوشدید نقصان ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی گردش کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ یہ کہاں ٹکرائےگا۔









