بچوں کے قتل کے الزام میں ماں اور ساتھی گرفتار

0
95
بچوں کے قتل کے الزام میں ماں اور ساتھی گرفتار

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں پولیس نے تین کمسن بچوں کے قتل کے مقدمے میں ان کی والدہ اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار خاتون نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بچوں کو زہر دے کر قتل کیا۔ بعد ازاں شناخت چھپانے کی نیت سے لاشوں پرتیزاب پھینک کرزمین میں دفن کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ جاں بحق بچوں میں ایک چھ سالہ بچی اور دو کم عمر لڑکے شامل ہیں۔
تحقیقات کے مطابق ملزمہ کا تعلق پنجاب کے علاقے سرائے عالمگیر سے ہے، جو کچھ عرصہ قبل بچوں کو ساتھ لے کر بھمبر آئی تھی۔ بچوں کے والد کی درخواست پر پہلے ہی سرائے عالمگیر میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں گرفتار افراد ایک دوسرے سے شادی کے خواہشمند تھے اور ان کے درمیان رابطہ سوشل میڈیا کے ذریعے قائم ہوا تھا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply