بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ، 3 زخمی

ہاٹ لائن نیوز۔ : کراچی کے علاقے لانڈھی میں بچوں کی لڑائی میں فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کیمطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 1 سیکٹر سی ون میں پیش آیا جہاں بچوں میں لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔









