
ہاٹ لائن نیوز : پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی، پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور فریقین کے درمیان ذاتی رنجش چل رہی تھی،دوسری طرف انسپکٹر جنرل (آئی ۔جی) اکبر ناصر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔









