بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
64

دنیا کی معروف ڈیجیٹل کرنسی بِٹ کوائن نے ایک نئی تاریخی حد عبور کرتے ہوئے 1 لاکھ 25 ہزار 245 امریکی ڈالر کی سطح کو چھو لیا۔ اتوار کی صبح عالمی وقت کے مطابق 5 بج کر 12 منٹ پر اس کرپٹو کرنسی میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ قیمت اگست کے وسط میں قائم ہونے والے سابقہ ریکارڈ — 1 لاکھ 24 ہزار 480 ڈالر — سے زیادہ ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اضافے کی ایک بڑی وجہ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے امریکی حکومت کی نسبتاً نرم پالیسیوں اور بڑے مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری ہے۔ اس کے علاوہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی اور بِٹ کوائن سے منسلک ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان نے بھی قیمت میں اضافے کو تقویت دی ہے۔

مزید برآں، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی بھی کرپٹو مارکیٹ کے لیے مثبت ثابت ہوئی ہے۔ معاشی غیر یقینی صورتحال، ممکنہ حکومتی شٹ ڈاؤن، اور اہم اعداد و شمار میں تاخیر کے باعث سرمایہ کار متبادل ذرائع کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو بِٹ کوائن آنے والے دنوں میں مزید نئے ریکارڈ قائم کر سکتا ہے

Leave a reply