بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
بونیر میں شادی کی تیاریوں میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب کی نظر ہو گئیں، 21 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں، جبکہ بہت سے افراد اب بھی لاپتہ ہیں، بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے بونیر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ قادر نگر ہے جس میں یہ واقعہ پیش آیا۔
قادر نگر کے علاقوں میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 21 لوگ بھی شامل ہیں جو کہ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔









