بوسے سے انکار پر نوبیاہتا خاتون کا گلا دبا دیا

0
146
بوسے سے انکار پر نوبیاہتا خاتون کا گلا دبا دیا

ہاٹ لائن نیوز : برازیل سے تعلق رکھنے والی نوبیاہتا دلہن کو ساتھی کارکن نے قتل کر دیا۔

برازیلین میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ خاتون کو ساتھی کارکن کو بوسہ دینے سے انکار پر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

مقامی حکام اور برازیلی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، 38 سالہ سنتھیا ریبیرو باربوسا 5 نومبر کو برازیل کے شہر گوانیا میں اپنے دفتر کے ساتھ والی عمارت میں مردہ پائی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ سنتھیا ریبیرو کے دفتر کے ایک ساتھی کارکن مارسیلو جونیئر نے نوبیاہتا جوڑے کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے سنتھیا کو بوسہ دینے سے انکار کرنے پر گلا دبا کر قتل کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سنتھیا ریبیرو کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے اور لاش کو دروازے کے پیچھے چھپا دیا۔

Leave a reply