بنگلہ دیش کی پاکستان کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کی تجویز

ہاٹ لائن نیوز : معزول بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ہندوستان فرار ہونے اور بنگلہ دیش پر نئی دہلی کا غیر اعلانیہ کنٹرول ختم ہونے کے بعد ڈھاکہ یونیورسٹی کے پروفیسر کا یہ بیان کہ بنگلہ دیش کو اپنی قومی سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا چاہیے، نئی دہلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ڈھاکہ یونیورسٹی کے پروفیسر شاہد الزماں نے بھارت کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان جوہری معاہدے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے تجویز دی ہے کہ بنگلہ دیش غوری میزائل کو شمالی بنگال میں ہندوستان کی سرحد سے متصل علاقے میں تعینات کر سکتا ہے۔ پروفیسر شاہد الزماں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ جوہری معاہدہ بنگلہ دیش کو بھارت کے مقابلے میں جوہری تحفظ فراہم کرے گا اور قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔









