بنگلہ دیش میں کالی دیوی کاقیمتی تاج چوری

ہاٹ لائن نیوز : کالی دیوی کا قیمتی تاج جسے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تحفے میں دیا تھا، بنگلہ دیش کے جیشور شوری مندر سے چوری ہو گیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مودی نے اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران مارچ 2021 ءمیں جیشورشوری مندر کو سونے اور چاندی سے بنا قیمتی تاج پیش کیا تھا۔
مندر کے پجاری دن کی پوجا کے بعد چلے گئے اور جب صفائی کا عملہ پہنچا تو دیوی کالی کے سر سے تاج غائب تھا۔









