بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت کالعدم

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت کالعدم
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے ایک اہم رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ عدالت نے اظہر الاسلام کی رہائی کا حکم بھی دے دیا ہے، عدالت نے جماعت سلامی کے سزائے موت کے قیدی اظہر الاسلام کو انسانیت کے خلاف جرم سے بری کر دیا ہے، بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق اظہر الاسلام 2012 سے قید میں تھے۔









