بنگلہ دیش اور پاکستان کےدرمیان وزارتی سطح کاپہلادورہ طے

0
199
بنگلہ دیش اور پاکستان کےدرمیان وزارتی سطح کاپہلادورہ طے

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش میں انقلاب کےبعد ، پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے وزارتی سطح کے پہلے اعلی دورے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

ذرائع کیمطابق ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ، جہاں وہ بنگلہ دیش کے مشیرخارجہ توحیدحسین سے بات چیت کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بنگلہ دیش کی قیادت سے بھی ملاقات کرینگے اور متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائینگے۔

Leave a reply