
ہاٹ لائن نیوز: بنگلہ دیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم ڈھاکہ سےدوحہ کے راستےپاکستان پہنچی۔
بنگلہ دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کیخلاف دو چار روزہ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ریڈ بال اور وائٹ بال پر مشتمل سیریز 13 اگست سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائیگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 48 گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔









