بنگلادیش میں نئی حکومت قائم، طارق رحمان وزیراعظم منتخب

طارق رحمان نے بطور وزیراعظم بنگلادیش عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
بنگلادیش کے حالیہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان نے وزیراعظم کے منصب کا حلف لیا۔ ان سے حلف محمد شہاب الدین نے لیا۔ حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع جاتیہ سنگساد بھابھن کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس سے قبل نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ سے بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے حلف لیا تھا، جس کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہوا۔







