بنوں کینٹ پرفتنہ الخوارج کاحملہ ناکام ،6 دہشت گرد ہلاک، 12شہری شہید

0
117

بنوں کینٹ پرفتنہ الخوارج کاحملہ ناکام ،6 دہشت گرد ہلاک، 12شہری شہید

سیکیورٹی فورسز نے بنو کینٹ پر حملے کو ناکام بنا دیا ، دہشتگردوں نے افطار کے بعد کینٹ میں داخل ہونیکی کوشش کی ، لیکن ناکام ہونےپردو بارودی گاڑیاں کینٹ کی دیوارسےٹکرادی۔

سیکیورٹی ذرائع کیمطابق ، مختلف انٹری پوائنٹس پر چھ خارجی ہلاک ہوگئے۔ دھماکے سے مسجد کو نقصان پہنچا اور گھر کی چھت گر گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کیمطابق ، اس حملےمیں 12شہری شہید اور 32 زخمی ہوئےہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کیمطابق ، مسجدمیں تین شہریوں کو شہید کردیا گیا ، جبکہ عمارت کے مسمارہونےسے باقی شہری شہیدہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے باقی دہشتگردوں کےافغانستان کیساتھ رابطےمیں ہیں اور سیکیورٹی فورسزکاکلیئرنس آپریشن آخری خارجی کےاختتام تک جاری رہیگا۔

Leave a reply